• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، برازیل میں 4 ہزار اموات، بھارت میں ایک لاکھ 16ہزار نئے کیسز

نئی دہلی، کراچی (اے ایف پی ، نیوز ڈیسک) بھارت اور برازیل میں کورونا وائرس کی دوسری لہر زیادہ ہلاکت خیز ثابت ہورہی ہے،برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4ہزار اموات، بھارت میں ایک لاکھ 16ہزار نئے کیسز ، برازیل کے اسپتالوں میں گنجائش ختم ، انڈیا کی کئی ریاستوں میں لاک ڈائون اور رات گئے کرفیو نافذ ، ترقی یافتہ ممالک کے گروپ جی ٹوئنٹی کے وزراء خزانہ اور مرکزی بینکوں کے عہدیداروں نے آئی ایم ایف کی تجویز کی حمایت کردی ہے ، آئی ایم ایف نے تجویز دی تھی کہ کورونا وائرس سے متاثرغریب ممالک کی مدد کیلئے ان کے ریزرو میں اضافے کیلئے650ارب ڈالر فراہم کئے جائیں ۔تفصیلات کے مطابق برازیل میں پہلی بار ایک ہی روزکے دوران کورونا کے سبب 4ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں، اسپتالوں میں گنجائش ختم، صحت کا نظام مفلوج ہوگیا،انڈیا میں بدھ کے روزایک بار پھر کورونا کے نئے کیسز کی تعداد ایک لاکھ 16ہزار رپورٹ کی گئی جو کورونا کے آغاز سے ایک ہی روز میں اب تک کی ریکارڈ تعداد ہے ،اسی طرح بھارت میں مزید 218مریض دم توڑ گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 66ہزار 426ہوگئی ۔

تازہ ترین