• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کی جائیداد ضبطی کیخلاف درخواستوں پر نیب سے جواب طلب

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) احتساب عدالت نے نوازشریف کی جائیداد ضبطی کیخلاف مزید درخواستوں پر نیب سے جواب مانگ لیا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اصغرعلی نے مریم نواز کی دائر درخواست پر سماعت کی، نیب پراسیکیوٹر اور مریم نواز کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ نوازشریف کی جائیداد ضبطی سے متعلق جواب جمع کرا دیا ہے، مریم نواز کے وکیل نیب جواب پرجرح کر لیں، جس پر مریم نواز کے وکیل نے کہا کہ پہلے دیگر درخواستوں پر بھی نیب کا جواب آ جائے۔ احتساب عدالت نے نواز شریف کی جائیداد ضبطی کیخلاف مزید درخواستوں پر نیب کو جواب جمع کرانے کا کہتے ہوئے سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین