• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کو شکست دینے والے ہر 3 میں سے ایک مریض کو دماغی امراض کا سامنا

کراچی (نیوز ڈیسک) کورونا وائرس سے بہت زیادہ بیمار ہونے والے ہر 3میں سے ایک مریض کو بیماری کو شکست دینے کے 6 ماہ بعد مختلف دماغی امراض کا سامنا ہوتا ہے۔ یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں دریافت کی گئی۔ اس تحقیق میں 2 لاکھ 36 ہزار سے زیادہ کووڈ 19 کے مریضوں کے الیکٹرونک ہیلتھ ریکارڈز کا جائزہ لیا گیا تھا۔ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ 34 فیصد افراد کو بیماری کو شکست دینے کے بعد ذہنی اور نیورولوجیکل امراض کا تجربہ ہوا جن میں سب سے عام ذہنی بے چینی یا انزائٹی ہے۔

تازہ ترین