اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) احتساب عدالت میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ضمنی ریفرنس پر سماعت 21اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔ بدھ کو سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی،نیب پراسیکیوٹر اور وکیل صفائی قاضی مصباح اور ریفرنس میں شریک ملزم عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔