• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں بڑے لوگوں کا احتساب ناممکن ہوتا جارہا ہے، تجزیہ کار


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال کیا تحریک انصاف نے جہانگیر ترین سے ناانصافی کی ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے ملک میں بڑے لوگوں کا احتساب ناممکن ہوتا جارہا ہے،عمران خان کیلئے جہانگیر ترین سے متعلق اپنی پوزیشن سے پیچھے ہٹنا مشکل ہوگا۔

ارشاد بھٹی نے کہا کہ اس ملک میں بڑے لوگوں کا احتساب ناممکن ہوتا جارہا ہے، جہانگیر ترین کی بدھ کو پیشی تھی وہ اپنے ساتھی اراکین کو ساتھ لے کر عدالت پہنچ گئے

 انہوں نے اس طرح پیغام دیا کہ میرے خلاف مقدمہ کرو گے تو میں بھی بازو مروڑوں گا، جہانگیر ترین کی سیاسی مخالفت کے ساتھ ان پر شوگر مافیا سے تعلق ہونے کے الزامات بھی ہیں، جہانگیر ترین اپنا سیاسی مقدمہ ایک جگہ قانونی مقدمہ دوسری جگہ لڑیں

جہانگیر ترین اور ان کے رشتہ داروں کا مبینہ طور پر سب سے بڑا شوگر ملز گروپ ہے، شوگر کمیشن میں ان کے ڈبل کھاتے اور ڈبل رجسٹر نکلے، بے نامی چینی خرید و فروخت بھی نکلی، ٹیکس چوری بھی نکلی، کسان سے زیادتی بھی نکلی، شوگر سے متعلق سارا پلندا جہانگیر ترین کیخلاف ہے ۔

تازہ ترین