لندن / واشنگٹن (جنگ نیوز) برطانوی وزیر اعظم کیر اسٹارمر نے صدرٹرمپ کیخلاف کھلا موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیرف کی دھمکیاں مکمل طور پر غلط اور تجارتی جنگ سے اجتناب ضروری ہے، انہوں نے امریکہ کیساتھ مضبوط تعلقات کی خواہش کا اظہار،اور جوابی ٹیرف سے گریزکیا۔ٹائم میگزین کے مطابق برطانیہ کے وزیر اعظم کیر سٹارمر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گرین لینڈ کے سلسلے میں دھمکی آمیز ٹیرف کی پالیسی کو "مکمل طور پر غلط" قرار دیتے ہوئے تجارتی جنگ سے بچنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرین لینڈ کا مستقبل صرف ڈنمارک اور گرین لینڈ کی عوام کے فیصلے پر منحصر ہونا چاہیے اور اتحاد کے اندر اختلافات کو ٹیرز کے ذریعے حل کرنا درست نہیں۔