• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی سے آٹھویں جماعت تک فزیکل کلاسز کی بندش ختم کرانے کیلئے تنظیمیں متحد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں پرائیویٹ اسکول کی مختلف ایسوسی ایشنز پہلی سے آٹھویں جماعت تک فزیکل کلاسز کی بندش ختم کرانے کے لیئے متحد ہوگئیں۔ ایسوسی ایشنز کے رہنماؤں نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس میں وزیر اعلیٰ سندھ سے تعلیمی تعطل کو فی الفور ختم کرنے کا مطالبہ کردیا بصورت دیگر احتجاج کی دھمکی بھی دے دی۔ نجی اسکولوں کی مختلف ایسوسی ایشنز کے رہنماؤں حیدر علی، شہزاد اختر، طارق شاہ، دانش الزماں اور دیگر نے بدھ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ سندھ میں کوئی ضلع کورونا سے شدید متاثر نہیں ہے وزیر اعلیٰ سندھ بلا جواز تعلیمی تعطل کو فی الفور ختم کرائیں ساتھ ہی ایسوسی ایشنز کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ تمام سرکاری و نجی اساتذہ کو ہنگامی بنیادوں پر ویکسینیشن لگائی جائے اور ان کو بھی فرنٹ لائن ورکر تصور کیا جائے پیک پرائیوٹ اسکول منیجمنٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ نے موقف اختیار کیا کہ سیاسی و سماجی تقاریب پر پابندی اور تعلیم کو ترجیح دی جائے۔

تازہ ترین