• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی اور بیروزگاری میں اضافہ ہوگا، آئی ایم ایف

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی اور بیروزگاری میں اضافہ ہوگا، مہنگائی کی اوسط شرح 8.7فیصد، اقتصادی شرح نمو 1.5 فیصد رہنے کی توقع،کرنٹ اکائونٹ بیلنس سرپلس رہے گا، تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال بیروزگاری کی شرح میں 0.5فیصد اضافہ ہوا ہے اور مہنگائی کی شرح 4.5فیصد سے بڑھ کر 5فیصد ہو چکی ہے، 2020-21میں اقتصادی شرح نمو 1.5 فیصد رہنے کی توقع ہے جبکہ آئندہ مالی سال 2021-22کیلئے پاکستان کی اقتصادی شرح نمو4فیصد رہے گی ، آئی ایم ایف کی ورلڈ اکنامک آئوٹ لک 2021کے مطابق رواں مالی سال مہنگائی کی اوسط شرح 8.7فیصداور آئندہ مالی سال 8فیصدمتوقع ہے، پاکستان کی بیروزگاری کی شرح گزشتہ برس 4.5فیصد تھی ، رواں مالی سال بے روزگاری کی شرح میں 0.5فیصد میں اضافہ ہوا ہے اور یہ پانچ فیصد تک پہنچ گئی ہے، آئندہ مالی سال بیروزگاری کی شرح 4.8فیصد متوقع ہے، کرنٹ اکائونٹ بیلنس سرپلس رہے گا،رواں مالی سال کرنٹ اکائونٹ بیلنس 1.5فیصد سرپلس اور آئندہ مالی سال 1.8فیصد سرپلس رہے گا، رپورٹ کے مطابق رواں برس مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوگا،، دوسری جانب عالمی بنک کی پاکستان ڈویلپمنٹ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی اقتصادی شرح نمو 1.3فیصد متوقع ہے، دوسری جانب حکومت کے مطابق رواں مالی سال اقتصادی شرح نمو 2.1 فیصد متوقع ہے۔

تازہ ترین