• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار، نیوز رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں اورتجاوزات کے خاتمہ کیلئے سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔بدھ کو چیف کمشنروچیئرمین سی ڈی اے کی سربراہی میں اجلاس ہوا ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جو ہاؤسنگ سوسائٹیاں سی ڈی اے سے منظور نہیں ان کے خلاف فوری طور پر کارروائی کی جائے گی ۔عوام کو دھوکا دہی سے بچانے کے لئے سوسائٹیوں میں اندرونی ٹرانسفر نہیں بلکہ رجسٹری کی جائے گی ۔
تازہ ترین