آپ آف لائن ہیں
پیر28؍شعبان المعظم 1442ھ 12؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے پر ذوالفقار علی بھٹو کاعدالتی قتل کیاگیا،پیپلزپارٹی

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان کو ایٹمی قوت، قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے، متفقہ آئین، امت مسلمہ کی یکجہتی، جمہوریت کی بحالی اور عام آدمی کو آواز دینے کی سزا شہید ذوالفقار علی بھٹو کوعدالتی قتل کی صورت میں دی گئی، مگر آج بھی بھٹوخاندان کی تیسری نسل ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی اور عوامی حقوق کیلئے جہدوجہد میں مصروف عمل ہے جبکہ آج شہید بابا ذوالفقار علی بھٹو کے (42) ویں یوم شہادت کے موقع پر پیپلز پارٹی کے جیالے انکی لازوال قربانی کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ کلرکس بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر و ڈپٹی جنرل سیکریٹری پی پی پی ملتان سٹی حاجی محمد امین ساجدکے زیر اہتمام منعقدہ دعائیہ تقریب میں کیا جو کہ ضلع کچہری کلرکس بار روم میں منعقد ہوئی ۔
ملتان سے مزید