• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، بچوں کی نازیبا ویڈیو بنانے والا بلیک میلر گرفتار

لاہور میں بچوں کی نازیبا ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بچوں کو پستول چلانے کی ترغیب دے کر ساتھ لے جاتا تھا۔

ملزم کی بچوں کے ساتھ پستول چلانے کی ویڈیوز بھی سامنے آگئیں۔

دوسری جانب کوہاٹ میں 4 سال کی بچی کے قتل میں ملوث خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کوہاٹ سہیل خالد کے مطابق بچی کےقتل میں ملوث خاتون کی سی سی ٹی وی وڈیو کی مدد سے گرفتار ی عمل میں آئی۔

تازہ ترین