• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیمل نے مصطفیٰ کے ساتھ نئی سیلفی شیئر کر دی

پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی سابق ادکارہ، معروف اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور خان نے سوشل میڈیا پر بیٹے مصطفیٰ عباسی کی نئی تصویر شیئر کر دی ہے۔

خوبرو اداکارہ نیمل خاور خان شوبز چھوڑنے کے بعد بھی اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں رہتی ہیں اور آ ئے دن سوشل میڈیا انسٹا گرام پر اپنی اور خوبصورت فیملی کی تصاویر مداحوں کے ہمراہ شیئر کرتی رہتی ہیں جسے اُن کے اور حمزہ علی عباسی کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

نیمل خاور خان کی جانب سے سوشل میڈیا انسٹا گرام پر ایک نئی سیلفی شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے اپنے ننھے سے بیٹے مصطفیٰ عباسی کو اپنے کندھے کے ساتھ لگایا ہوا ہے، تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ننھا مصطفیٰ سویا ہوا ہے۔

نیمل خاور خان نے اپنی اور مصطفیٰ عباسی کی یہ خوبصورت سیلفی اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’وہ ماں ہونے کے فرض انجام دے رہی ہیں۔‘

تازہ ترین