• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیر ترین! آپ نے انصاف کیلئے غلط دروازہ کھٹکھٹایا: فوزیہ قصوری

پاکستان تحریکِ انصاف کی سابق رہنما فوزیہ قصوری کہتی ہیں کہ جہانگیر ترین! آپ نے انصاف کے لیے غلط دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔

یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں فوزیہ قصوری نے کہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ جہانگیر ترین! آپ صرف چند سالوں کے لیے دوست تھے، میں نے 22 سال پی ٹی آئی سے وفاداری کی، مگر مجھے انصاف نہیں ملا۔


فوزیہ قصوری کا جہانگیر ترین سے یہ بھی کہنا ہے کہ آپ ایک مالدار اور طاقت ور شخص ہیں، یہ آپ کے لیے اچھا ہے۔

واضح رہے کہ فوزیہ قصوری نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے کے بعد پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) میں شمولیت اختیار کی تھی تاہم بعد میں انہوں نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا تھا اور فلاحی کاموں کے ذریعے ملک و قوم کی خدمت کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

تازہ ترین