• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کا محکمہ خوراک پنجاب کے دفتر پر چھاپا

چینی کی برآمد میں شوگر ملز مالکان کو اربوں روپے سبسڈی کے معاملے پر نیب اسلام آباد ٹیم کی جانب سے محکمہ خوراک پنجاب کے دفتر پر چھاپا مار کر چینی کی برآمد کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم معاملے کی انکوائری کررہی ہے، نیب نے محکمہ خوراک سے 3 سالوں کی برآمد کا ریکارڈ طلب کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک نے ریکارڈ کی فراہمی میں لیت و لعل سے کام لیا۔

شوگر ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سکندر ایم خان کو بھی نیب طلب کر چکی ہے۔

واضح رہے کہ سکندر ایم خان گزشتہ ماہ نیب اسلام آباد پیش ہوئے تھے۔

تازہ ترین