• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متعدد یورپی ممالک میں ایسٹرازینیکا ویکسین کیلئے عمر کی حد مقرر

یورپی میڈیسن ایجنسی کی جانب سے ایسٹرازینیکا ویکسین اور خون جمنے  کے تعلق کی تصدیق کے بعد برطانیہ، جرمنی، فرانس، اٹلی، بیلجیئم سمیت متعدد یورپی ممالک نے ایسٹرازینیکا ویکسین استعمال کے لیے عمر کی حد مقرر کر دی۔

دوسری جانب برازیل اور آسٹریا نے ویکسین پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس کے استعمال میں تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

برطانیہ میں ماہرین نے 30 سال سے کم عمر افراد کو متبادل ویکسین اور ایسٹرازینیکا کی پہلی خوراک لگوانے والوں کو دوسری خوراک بھی اسی ویکسین کی لگوانے کو کہا ہے۔

فرانس، بیلجیئم، کینیڈا میں 55 سال سے کم، آسٹریلیا میں 50 سال سے کم، اٹلی، اسپین، جرمنی، نیدرلینڈز، فلپائن، ایسٹونیا میں 60 سال سے کم اور سوئیڈن، فن لینڈ میں 65 سال سے کم عمر افراد کو ایسٹرازینیکا ویکسین نہیں لگائی جائے گی۔


کیمرون، ڈنمارک اور ناروے میں ایسٹرازینیکا ویکسین کا استعمال عارضی طور پر معطل ہے جبکہ ہنگری، آئس لینڈ، آئرلینڈ، لیٹویا، لتھوینیا، میکسیکو، رومانیہ، تھائی لینڈ میں ایسٹرازینیکا ویکسین کا استعمال بغیر کسی تبدیلی کے جاری ہے۔

تازہ ترین