ملتان (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک رمضان اعوان کو ملتان سٹی کا نائب صدر مقررکیا گیا ہے ،سٹی صدررانا شاہد الحسن نے گزشتہ روز انہیں اس عہدے کا نوٹی فیکیشن دیا ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ملک و قوم کی بہتری کیلئے کام کیا ہے،پی ٹی آئی کے ارکانِ اسمبلی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔ بہت جلد عوام کو خوشخبری سنائیں گے۔تقریب میں کونسلر اقبال اعوان، حمیدہ بانو، حدیقہ جبین ایڈووکیٹ، عاقب رؤف، فاروق اعوان، رانا انار گل اور جاوید اعوان نے شرکت کی۔