پشاور (لیڈی رپورٹر) تاجر اتحاد خیبر پختونخوا کے صدر مجیب الرحمٰن اور ایس پی کینٹ طاہر حان وزیر ایس ایچ او ریاض حان نے مشترکہ طور پرمنشیات کے خلاف آگاہی کے لیے صدر روڈ پر واک کی جس میں محمد شوکت ‘ سردار حسین‘ زبیر گل ‘شفیق حان ‘شاہدخان ‘پیر اسماعیل ‘نصیر الدین ہاشمی اور دیگر صدور نے شرکت کی ۔ اس موقع پر دکانداروں میں ماسک بھی تقسیم کئے گئے ۔ مجیب الرحمن نے کہا کہ اس وقت ملک میں بے روزگاری اور تعلیمی ادارے بند ہو نے کی وجہ سے نوجوان نسل منشیات کی لت میں مبتلا ہورہی ہے ہم سب نے مل کر اس نسل کو بچانا ہے اور منشیات کے حلاف تمام اداروں کہ ساتھ مل کر جہاد کرنا ہے اور آئس سمیت منشیات اورجرائم کے حلاف مل کر اپنے شہر کو صاف کریں گے۔