• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصم احمد کی بطور چیئرمین FBR تعیناتی کا فیصلہ

حکومت کی جانب سے عاصم احمد کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا چیئرمین تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ایف بی آر کے ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت کی جانب سے چیئرمین ایف بی آر تعینات کیئے جانے والے عاصم احمد کا تعلق ان لینڈ ریونیو سے ہے۔


ایف بی آر کے ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ عاصم احمد اس وقت ایف بی آر میں ممبر آئی ٹی ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جاوید غنی کی مدت مکمل ہونے پر عاصم احمد کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

تازہ ترین