• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سینیٹ شاہی خاندان کی دعوت پر سعودی عرب روانہ

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی شاہی خاندان کی دعوت پر 3 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی شاہی خاندان کے مہمان خصوصی ہونگے جہاں وہ اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرینگے۔

صادق سنجرانی دورے کے دوران عمرہ بھی ادا کریں گے۔

ان کی عدم موجودگی میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی قائم مقام چیئرمین سینٹ مقرر کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین