• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسکہ الیکشن سے پہلے 50 کروڑ کے حکومتی پیکیج کا اعلان


ڈسکہ میں تحریک انصاف کی جیت ممکن بنانے کے لیے کارنر میٹنگ کے دوران 50 کروڑ روپے کے پیکیج کا اعلان سامنے آگیا۔

حکمران اتحاد میں شامل مسلم لیگ (ق) کے سینئر نائب صدر سلیم بریار نے ڈسکہ میں کارنر میٹنگ کے دوران 50 کروڑ روپے کے پیکیج کا اعلان کیا۔

سلیم بریار نے مزید کہا کہ این اے 75 سے پی ٹی آئی انتخاب جیتی تو 50 کروڑ کا پیکیج دُگنا ہوجائے گا۔


ق لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ کسی کے گھر خالی ہاتھ جانے کی روایت نہیں، ڈسکہ آنے سے 2 دن پہلے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی تھی۔

اس کارنر میٹنگ میں تحریک انصاف کے این اے 75 کے امیدوار علی اسجد ملہی بھی موجود تھے۔

الیکشن کمیشن ویڈیو بیان سامنے آنے پر حرکت میں آگئی اور کہا کہ انتخابی مہم میں ترقیاتی پیکیج کے اعلانات کی اجازت نہیں۔

الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ سلیم بریار کے ویڈیو بیان کا جائزہ لے رہے ہیں۔

تازہ ترین