• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن سے وفاقی وزیر اعظم سواتی کو شوکاز نوٹس مل گیا


وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کو الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

کراچی کے انتخابی حلقے این اے 249 میں میٹنگ کرنے پر الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق وفاقی وزیر نے انتخابی مہم میں حصہ لیا، جس کے ثبوت الیکشن کمیشن کے پاس موجود ہیں۔


ای سی پی نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اعظم سواتی سے جواب طلب کیا ہے اور انہیں 5 روز میں وضاحت دینے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین