• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاگر عظیم خان نے الزام لگانے والی خواتین کیخلاف نیا پنڈورا باکس کھول دیا

سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک)بلاگر عظیم خان نے حال ہی میں اپنے اوپر ہراسانی اور ریپ کی دھمکیاں دینے کے الزامات لگانے والی خواتین کے معاملے پر وضاحت جاری کرتے ہوئے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔عظیم خان حال ہی میں اس وقت خبروں میں آئے جب اداکارہ صبا قمر نے ان سے مستقبل میں شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔صبا قمر کی جانب سے عظیم خان سے شادی کا ارادہ ظاہر کیے جانے کے بعد بلاگر کے خلاف چند خواتین نے جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے تھے اور ایسی خواتین میں اجالا نامی لڑکی بھی شامل تھی۔اجالا نے صبا قمر کے ساتھ دبئی میں کھچوائی گئی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ کو کہا تھا کہ وہ عظیم خان سے شادی کرنے سے قبل آنکھیں کھول کر ان کا کردار دیکھیں۔اجالا کے دعوؤں کے بعد اگرچہ عظیم خان نے پہلے بھی ویڈیو بیان شیئر کیا تھا مگر اسے انہوں نے ڈیلیٹ کردیا تھا اور اب انہوں نے ایک اور ویڈیو میں خود پر لگائے گئے الزامات پر رد عمل دیتے ہوئے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔عظیم خان نے انسٹاگرام پر 7 منٹ دورانیے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے خود پر الزام لگانے والی خواتین سے متعلق حیران کن انکشافات کیے اور بتایا کہ انہیں سچ بولنے کی سزا دی جا رہی ہے۔عظیم خان نے دعویٰ کیا کہ دراصل وہ الزام لگانے والی خواتین کی جانب سے سوشل میڈیا پر بنائے گئے پرائیوٹ چیٹ گروپس کا حصہ تھے اور مذکورہ چیٹ گروپس میں نامناسب باتیں ہوا کرتی تھیں۔بلاگر نے بتایا کہ ان پر الزام لگانے والی خواتین نے مکمل کہانی نہیں بتائی، انہوں نے صرف یہ الزام لگایا کہ انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے، انہیں ریپ کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔عظیم خان کے مطابق ان پر الزامات اس وقت لگنا شروع ہوئے جب انہوں نے پرائیوٹ چیٹ گروپس میں خواتین سے اختلاف کرنا شروع کیا اور وہاں سچ بولنے لگے۔عظیم خان کا کہنا تھا کہ مذکورہ پرائیوٹ چیٹ گروپس میں لڑکوں کی سوشل میڈیا پروفائلز اور پوسٹس کو شیئر کرکے، ان پر نامناسب تبصرے کیے جاتے تھے۔

تازہ ترین