• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں دو اعزاز محمد حفیظ کے منتظر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) آل رائونڈر محمد حفیظ ہفتے کو ایک نیا سنگ میل عبور کریں گے، جنوبی افریقا کے خلاف جوہانسبرگ میں پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شرکت سے ان کی ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سنچری مکمل ہوجائے گی، اس میچ میں ان کو اپنے ساتھی شعیب ملک سے زیادہ رنز بنانے کے لیے مزید 13 رنز درکار ہیں۔ شعیب ملک کو دنیا میں سب سے زیادہ 116 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔ محمد حفیظ نے اپنے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر کا 50واں میچ بھی 2013 میں اسی وانڈررز اسٹیڈیم میں کھیلا تھا، اب تک 99 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 2323 رنز بنا چکے ہیں۔ شعیب ملک نے 116 میچزمیں 2 ہزار335 رنز بنائےہیں۔

تازہ ترین