وائٹ ہاؤس میں ڈھائی سو سالہ جشن آزادی کی تقریب پر دھماکا خیز ڈرون سے مبینہ حملے کی سازش ناکام بنادی گئی۔
امریکی ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق حملے کی سازش ایف بی آئی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ناکام بنائی۔
رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے مبینہ سازش کے الزام میں 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
امریکی ٹیلی ویژن نے رپورٹ کیا کہ مبینہ سازش میں ممکنہ طور پر ملوث 23 افراد کے خلاف تفتیش جاری ہے، سازش کا انکشاف 10 جون کو ہوا، جس کے بعد منصوبہ سازوں کی گرفتاری شروع کی گئی۔