گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ شہریوں کیلئے وبال جان بن گئے گوجرانوالہ ماڈل ٹاؤن تاحیدری انڈر پاس تک فلائی اوور کے نیچے بنائے گئے غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز نہ صرف ٹریفک کی روانی کو متاثر کر رہے ہیں بلکہ لاکھوں روپے مالیت کے جی ٹی روڈ پر بنائے گئے گرین بیلٹس اور ان میں لگے پودوں کو تباہ کر رہے ہیں ،جس کیخلاف شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ان غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ کو ختم کر کے شہریوں کو ریلیف فراہم کرے انتظامیہ کے ذرائع نے بتایا کہ جلد کارروائی کرینگے۔