• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ ، اشتہاروں کی ادائیگیاں نہ کرنے پر سیکرٹری اطلاعات آئندہ سماعت پر طلب

لاہور (نمائندہ جنگ)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نےٹی وی چینلز پر اشتہار چلوانے کے باوجود پنجاب حکومت کی جانب سے پیسوں کی ادائیگیاں نہ کرنے کے خلاف کیس میں سیکرٹری اطلاعات پنجاب انور جہانگیر کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا، عدالت نے پاکستان براڈ کاسٹر ایسوسی ایشن سے تمام صحافیوں اور کارکنوں کی تنخواہوں سے متعلق چینلز سے آئندہ سماعت پر بیان حلفی طلب کرلیا ، چیف جسٹس نے متنبہ کیا کہ بہتر ہوگاکہ سیکرٹری انفارمیشن آئندہ سماعت پر چینلز مالکان کو ادائیگیاں کرکے پیش ہوں، عدم ادائیگی پر سیکرٹری انفارمیشن پنجاب نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہیں،درخواست دہندہ نے موقف اختیار کیا کہ آگے روزے اور پھر عید آرہی ہے صحافیوں کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی ناقابل برادشت ہے،صحافیوں کے بچوں کو بھوکا نہ ماریں، وکیل پی بی اے جام آصف ایڈووکیٹ نےعدالت کو آگاہ کیاپنجاب حکومت نے 43کروڑ20لاکھ روپے ادا کرنے ہیں ،پنجاب حکومت پیسوں کی ادائیگی کرے تو فوری صحافیوں کو ادائیگی کردیں گے، سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ یہ بات درست ہے کہ پنجاب حکومت کے مختلف اداروں نے چینلز مالکان کے پیسے دینے ہیں،پیسوں کی ادائیگی کے لیے مہلت دی جائے ۔

تازہ ترین