• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 4 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

قومی ٹیم جیت کی صورت میں اس فارمیٹ میں فتح کی سنچری مکمل کرلے گی، تاہم ناکامی کی صورت میں بھی اگلے تین میچوں میں پاکستان کے پاس اس اعزاز کو حاصل کرنے کا موقع برقرار رہے گا۔

پاکستان ٹیم نے اب تک 163 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں جن میں سے 99 میں جیت اور59 میں اسے شکست ہوئی۔

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان ٹیم کا سب سے بڑا اسکور 205 اور کم ترین اسکور 74 ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دیگر 3 میچز 14،12 اور 16 اپریل کو شیڈول ہیں۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم نے بابر اعظم کی قیادت میں جنوبی افریقا کو ون ڈے سیریز میں دو ایک سے شکست دی تھی۔ اس سیریز میں بہترین بیٹنگ کی وجہ سے فخر زمان کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

تازہ ترین