• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول نافرمانی کا کہنے پر عمران کو غداری کا ٹائٹل نہیں دیا گیا: جاوید لطیف

مسلم لیگ نون کے ایم این اے جاوید لطیف کہتے ہیں کہ جب عمران خان نے سول نافرمانی کا کہا تھا تو کیا کسی نے ان کو غداری کا ٹائٹل دیا تھا۔

مسلم لیگ نون کے ایم این اے جاوید لطیف نے لاہور کی سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب بے نظیر بھٹو کا قتل ہو تو آصف زرداری نے کہا کہ ”پاکستان کھپے“۔

انہوں نے کہاکہ میں نے 2008ء کی الیکشن مہم میں کہا کہ اس نعرے نے پاکستان بچا لیا، پھر مریم نواز کو دھمکی کی کالز آئیں۔

میاں جاوید لطیف نے کہا کہ میں نے کہا کہ ”صرف پاکستان کھپے کانعرہ نہیں لگائیں گے“ تو کیا غلط کہا؟ پہلے اس نعرے کی حمایت کی تھی تب پرچہ ہوا تھا۔


نون لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ آج ڈسکہ کے عوام بتائیں گے کہ وہ وہی محسوس کرتے ہیں جو میں کہہ رہا ہوں۔

قومی خبریں سے مزید