• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان و دیگر کیخلاف پی ایس او میں غیر قانونی تعیناتی کیخلاف ریفرنس کی سماعت 4 مئی تک ملتوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی و دیگر کے خلاف پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس میں وکلا کو پیش ہونے کی ہدایت دیتے ہوئے سماعت 4 مئی تک ملتوی کردی ہے۔ ہفتے کے روز احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی و دیگر کے خلاف پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے موقع پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر پیش ہوئے۔ ملزموں کے وکلاء کی عدم پیشی کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء کو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے ریفرنس کی سماعت 4 مئی تک ملتوی کردی ہے۔

تازہ ترین