• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ٹیم نے ایک اور شاندار فتح حاصل کی، اسد عمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے ایک اور شاندار فتح حاصل کی۔

سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ جیت سے زیادہ یہ بات اہم ہے کہ قومی ٹیم آخری تک لڑتی رہی۔

واضح رہے کہ اسد عمر نے کچھ روز قبل پاکستان ٹیم کو جنوبی افریقا کے خلاف سیریز جیتنے پر مبارکباد دی تھی اور کپتان بابر اعظم اور فخر زمان کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ بابر اعظم دن بدن بہتر نہیں عظیم تر ہوتے جا رہے ہیں لیکن سیریز کا شہزادہ فخر زمان رہا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریفا کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

تازہ ترین