• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیر ترین عثمان بزدار کو تبدیل کرنے کیلئے سیاسی مہرہ، احسن اقبال

لاہور(خصوصی نمائندہ)مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ سب سے بڑا مافیا عمران خان اور انکی نالائقی ہے،آپ نالائقوں کے مافیا کے سردار ہیں۔ جہانگیر ترین عثمان بزدار کو تبدیل کرنے کےلئے سیاسی مہرہ ہے، عمران خان کی مافیاسے نہیں بلکہ عوام پاکستان کی ترقی سے لڑائی ہے،پی ڈی ایم برقرار ہے، مسلم لیگ (ن) فوج کی دشمن نہیں ،بھارت کے مقابلے میں پاک فوج کے بجٹ میں بھی اضافہ کیا جائے ۔ ن لیگ فوج کی سیاست میں مداخلت کی دشمن ہے،دو ہفتے گزر جانے کے باوجود بلدیاتی اداروں کو بحال نہ کرکے سپریم کورٹ کے احکامات کی توہین کی جارہی ہے، پی ڈی ایم برقرار ہے ماہ رمضان کے بعد سیاسی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز کریں گے۔

تازہ ترین