• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنوعی مہنگائی، ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دینگے، ڈپٹی کمشنر

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی نے ماہ رمضان کے موقع پر اشیائے ضروریہ کی نئی قیمتیں مقرر کر دی ہیں۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو سب سبسیڈائزڈ نرخوں پر اشیائے ضروریہ فراہم کرنے کے لئے ضلع میں11 رمضان بازار لگائے گئے ہیں مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے کے لئے کسی کو ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دیں گے۔ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی صدارت میں منعقد ہوا ۔
تازہ ترین