شانگلہ: فائرنگ سے باپ اور 3 بیٹے جاں بحق
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شانگلہ: فائرنگ سے باپ اور 3 بیٹے جاں بحق

شانگلہ کے علاقے پورن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے، پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں باپ اور 3 بیٹے شامل ہیں۔

شانگلہ پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ واقعہ مبینہ طور پر ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔


پولیس کے مطابق جاں بحق چاروں افراد کے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے پورن سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید