• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی عالم دین سے ریاست مدینہ کے وژن پر تفصیلی گفتگو


وزیراعظم عمران خان نے عالم دین سے اُن کے ریاست مدینہ کے وژن پر تفصیلی گفتگو کی ہے۔

وزیرِاعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مہتمم جامعہ رحیمیہ کراچی کے مفتی رحیم نے ملاقات کی۔

ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ، رفیع الدین اور زبیر موتی والا و دیگر نے شرکت کی۔


اعلامیے کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کے ریاست مدینہ کے وژن پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں کمزور اور طاقت ور کے لیے یکساں قانون اور سزا و جزا کا نظام ہی بہتری لاسکتا ہے۔

اعلامیے کے مطابق عمران خان نے مزید کہا کہ حکومت قانون کی بالادستی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

اس ملاقات میں حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں اور بڑھتی ہوئی بیرونی سرمایہ کاری پر بھی بات چیت ہوئی۔

تازہ ترین