• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفر گڑھ: مبینہ زیادتی کی شکار لڑکی نے بچی کو جنم دے دیا

مظفر گڑھ کے علاقے لٹکراں میں مبینہ زیادتی کی شکار لڑکی نے بچی کو جنم دے دیا۔

پولیس کے مطابق والدہ نے الزام لگایا کہ اُس کی 15 سال کی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

والدہ نے مزید کہا کہ 16 مارچ کو زیادتی کا مقدمہ تھانہ سول لائنز میں درج کروایا تھا، بیٹی نے بچی کو جنم دے دیا ہے لیکن پولیس ابھی تک ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی ہے۔


پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد ملزم متاثرہ لڑکی کا قریبی رشتے دار ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں فریقین میں جائیداد کا تنازع چل رہا ہے، جبکہ مبینہ زیادتی کا ملزم عدالت سے عبوری ضمانت پر ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی، بچی اور ملزم کا ڈی این اے کروایا ہے، جس کی رپورٹ آنے پر مزید قانونی کارروائی ہوگی۔

تازہ ترین