• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی ہال آف فیم کا آغاز، ابتدائی طور پر 6 کھلاڑی شامل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بورڈ آف گورنرز نے ہال آف فیم کا آغاز کردیا۔

ملک کے نامور کرکٹ شخصیات کی خدمات کا اعتراف کے لیے پی سی بی ہال آف فیم کا آغاز کیا ہے، جس میں ابتدائی طور پر 6 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کے ہال آف فیم میں شامل 6 کرکٹر کو اپنے بھی ہال آف فیم میں شامل کرلیا ہے۔


پی سی بی نے اپنے ہال آف فیم میں جن کرکٹرز کو ابتدائی طور پر شامل کیا ہے، اُن میں لٹل ماسٹر حنیف محمد، ایشین بریڈ مین ظہیر عباس، چیمپیئن آل راؤنڈر عمران خان، بیٹنگ لیجنڈ جاوید میانداد، سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اور اسپیڈ اسٹار وقار یونس شامل ہیں۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق اس ہال آف فیم میں ہر سال 3 شخصیات کو شامل کیا جائے، جن کا انتخاب ایک آزاد پینل کرے گا۔

اعلامیے کے مطابق ہال آف فیم کی 3 شخصیات کے ناموں کا اعلان ہر سال 16 اکتوبر کو کیا جائے گا کیونکہ اسی تاریخ کو پاکستان نے 1952 میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز کیا تھا۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ پی سی بی ہال آف فیم بھی اپنے کھلاڑیوں کی خدمات کا اعتراف کرنے کا ایک انداز ہے۔

تازہ ترین