رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منگل کو پشاور میں ہوگا۔
رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ایک ہی دن روزہ اور ایک ہی دن عید منائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سمیت دیگر سائنسی اداروں کو کمیٹی کامستقل ممبر بنا دیا۔
مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی سمیت تمام علماء نے بھائی چارےکی فضا قائم کی ہے۔
ادھر محکمہ موسمیات نے لاہور میں 13 اپریل کو رمضان المبارک کا چاند دکھائی دینے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 13 اپریل کو لاہور شہر میں مطلع صاف رہے گا جس کی وجہ سے رمضان کا چاند باآسانی دیکھا جا سکے گا۔