پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کی جسٹس ارشاد قیصر اور جسٹس سید افسرشاہ پرمشتمل دورکنی بنچ نے پی ایس ٹی کی پوسٹ کے لئے میرٹ پرآنے والے امیدوارکوبھرتی نہ کرنے پر ای ڈی او چارسدہ اورڈائریکٹرایجوکیشن کونوٹس جاری کردیاہے فاضل بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز اعجاز صابی ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائرلیاقت علی کی درخواست پرجاری کئے اس موقع پر عدالت کوبتایاگیاکہ درخواست گذار نے چارسدہ خانمائی پرائمری سکول میں پی ایس ٹی کی دوپوسٹوں کے لئے درخواست دی تھی اوردرخواست گذار میرٹ لسٹ پرتیسرے نمبرپرتھا جبکہ ایک امیدوار مدثرشاہ نے بھرتی ہونے کے آٹھ روز بعد استعفی دے دیاتھا اور درخواست گذار نے محکمے سے رابطہ کیاکہ میرٹ پراس کاحق بنتاہے کیونکہ سپریم کورٹ کے واضح احکامات ہیں کہ تین ماہ تک ویٹنگ لسٹ کے مطابق بھرتی کی جائے گی لیکن اس کے باوجود مذکورہ پوسٹ مشتہرکردی گئی اوراس پر نئی بھرتی کرلی گئی جس پردرخواست گذارکاحق بنتاتھالہذادرخواست گذارکوبھرتی کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں فاضل بنچ نے ای ڈی او چارسدہ اورڈائریکٹرایجوکیشن کونوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیا۔