• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسکہ میں نوشین افتخار کی کامیابی جمہوریت کی فتح ہے، راجہ اصغر نمبل

کوونٹری ( وقار ملک) یورپ بھر کی طرح برطانیہ کے شہر کوونٹری میں بھی مسلم لیگ ن کی ڈسکہ میں کامیابی پرخوشی کا اظہار کیا گیا، مسلم لیگ ن کے رہنماؤں راجہ اصغر نمبل اور حاجی مبارک کیانی نے نوشین افتخار کی کامیابی کو جمہوریت کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے سیاست میں غیر جمہوری رویوں کو فروغ دے کر ریاست کو دنیا میں بدنام کر کے رکھ دیا، فیٹف کی طرف سے پاکستان پر پابندیاں اور فرانس کی طرف سے پاکستانی سفیر کی تعیناتی کا معاملہ پاکستان کو دنیا میں تنہا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت ریاست بچانے کا ہے،انہوں نے کہا کہ ڈسکہ کے عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ اگر منصفانہ انتخابات ہوں گے تو ہر جگہ سے نواز شریف ہی کامیاب ہوں گے کیونکہ میاں نواز شریف نے باطل قوتوں کا مقابلہ کیا ہے اور حق اور سچ کی آواز بلند کی ہے، آج پاکستان کو ایک مرتبہ پھر نواز شریف کی ضرورت ہے جو ملک پاکستان کو مسائل کی دلدل سے باہر نکال سکتے ہیں، عمران حکومت نے عوام کو بھکاری بنا دیا، ترقی کے دروازے بند ہو گئے ملک میں گزشتہ اڑھائی سالوں سے کوئی ترقی نہیں ہوئی، بڑے بڑے دعوے کرنے والوں نے بھوک ختم کرنے والی ویگن بنا کر عوام کو مایوس کیا ہے، قوم محنت کر کے کھانا چاہتی ہے،، راجہ اصغر نمبل نے کہا کہ وہ نوشین افتخار کی کامیابی پر جلد مٹھائی تقسیم کریں گے کیونکہ ڈسکہ کے عوام نے جرآت مندانہ فیصلہ کیا ہے وہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔
تازہ ترین