• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسکہ، علی اسجدملہی نے انتخابات میں والد اور بیٹی نوشین دونوں سے شکست کھائی

سیالکوٹ(جنید آفتاب ) علی اسجد ملہی نے والد اور بیٹی دونوں سے شکست کھائی۔حلقہ این اے 75 میں 2018کو ہونے والے انتخابات میں ظاہرے شاہ مرحوم نے علی اسجد کو شکست دی تھی تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد کو حلقہ این اے 75 میں 2018 میں ظاہرے شاہ مرحوم نے شکست دی اور 2021 میں انکی بیٹی نوشین نے شکست دی۔

2018 میں ہونے والے عام انتخابات میں ظاہرے شاہ نے101769 اور علی اسجد نے61727 ووٹ حاصل کئے جبکہ، آزاد امیدوار عثمان خالد نے57778 پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر ظہیر الحسن نے4167، ارسلان ظفر نے14807 آزاد امیدوار روف باجوہ نے1107 ووٹ حاصل کئے.

 2018 کے الیکشن میں گیارہ امیدوارن نے حصہ لیا تھا جبکہ 10 اپریل 2021 کو حلقہ میں ظاہرے شاہ کی وفات کے بعد دوبارہ ہونے والے ضمنی الیکشن میں نوشین نے111220 اور علی اسجد نے92019 ووٹ حاصل کئے۔

تازہ ترین