پشاور( نمائندہ جنگ) تھانہ تہکال کی حدو د میں نان بائی نے دوست کی مدد سے اپنے کم عمر ملازم کو زیادتی کانشانہ بنا ڈالا اوراس کی قابل اعتراض ویڈیوبنا ڈالی ۔پندرہ سالہ عثمان نے پولیس کو بتایاکہ سمیع اللہ کے ساتھ اس کے نانبائی کی دکان میں شاگرد ہوں گزشتہ روز سمیع اللہ اسے اپنے ساتھ دوسری دکان کی صفائی کے بہانے لے گیااور وہاں عبداللہ او ر دو افراد کی مدد سے اسے تشدد کانشانہ بنایا اس دوران سمیع اللہ نے اس کے ساتھ زیادتی کی اور عبداللہ ان کی ویڈیو بناتا رہا اس دو ران سمیع اللہ اور عبداللہ نے اسے تشدد کانشانہ بناتے ہوئے زخمی کردیامجروح کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا گیا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔