کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالحمید منصوری نے کہا ہے کہ قلعہ سیف اللہ میں 8مئی کو سراج الحق کا جلسہ تاریخی اہمیت کا حامل ہوگایہ جلسہ ایک ایسے وقت میں ہورہاہےجب سراج الحق کی کرپشن کے خلاف مہم کی آوازیں چاروں طرف سے سنائی دے رہی ہیں پانامالیکس اور آرمی چیف کے کرپشن کے خلاف اقدام نے جماعت اسلامی کی کرپشن فری پاکستان مہم کو تقویت پہنچائی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے 8مئی کوقلعہ سیف اللہ میں سراج الحق کے خطاب وجلسہ کے سلسلے میں مسلم باغ میں کارنر میٹنگزاور علما کرام سے ملاقاتوں کے دوران کیا، اس موقع پر جماعت اسلامی قلعہ سیف اللہ کے امیر حاجی عبداللہ ،جنرل سیکرٹری عبدالحکیم ودیگر ذمہ داران بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے نوجوانوں کو جماعت اسلامی میں شمولیت کی دعوت دی اورکہا کہ جماعت اسلامی تعصب، نفرت ،فرقہ واریت سے پاک ہے، جماعت اسلامی کے کسی فر دپرکرپشن کاکوئی داغ وکیس نہیں، جماعت اسلامی پڑھے لکھے اہل اورصاف ستھرے لوگوں کی جماعت ہے ہم سب ملکر قوم کو پریشانی کے دلدل سے نکال سکتے ہیں 8مئی کو قلعہ سیف اللہ میں عوامی جلسہ ہوگاجس میں سینکڑوں طلبا علمائے کرام او رنوجوان جماعت اسلامی کے قافلہ حق میں شمولیت کااعلان کریں گے۔