• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کا 190 واں کونسل اجلاس

لاہور ( جنرل رپورٹر ) کالج ّآف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کا 190 واں کونسل اجلاس ہوا جس کی صدارت صدر کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پروفیسر ظفراللہ چوہدری نے کی۔ آغاز میں پروفیسر خالد مسعود گوندل نے کورونا سے شہید فیلوز اور پوسٹ گریجو یٹ کیلئے دعا کروائی ۔ اس موقع پر تیسرے سالانہ انتخابات ہوئے ، کونسل کے 20 ممبران سندھ، پنجاب، خیبرپختونخواہ، بلوچستان اور افوج ِ پاکستان سے متفقہ طور پر پروفیسر ظفر اللہ چوہدری کو آئندہ سال کیلئے صدر منتخب کر لیا جبکہ نائب صدر پروفیسر شعیب شفیع(راولپنڈی) اور پروفیسرسید خالد اشرفی (کراچی)کا انتخاب ہوا۔ خزانچی کے فرائص سابق پرووائس چانسلر داؤمیڈیکل یونیورسٹی کراچی پروفیسر محمد مسرور، پروفیسر محمود ایازڈائریکٹر نیشنل ریڈینسی پروگرام جبکہ پروفیسر خالد مسعود گوندل انٹرنیشنل افیئرز کی نگرانی کریں گے، ایگزیکٹو ممبران میں خیبر پختونخواہ سے پروفیسر وقار عالم جان اور آغاخان یونیورسٹی کراچی سے پروفیسر شاہد پرویز کا انتخاب ہوا۔فنانس کمیٹی میں پروفیسر عمبرین افضال اور پروفیسر فرخ سعید منتخب ہوئے۔

تازہ ترین