• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذیابیطس کے مریضوں کو رمضان میں احتیاطی تدابیراختیار کرنی چاہئیں، ڈاکٹر طاہر صدیق

لاہور(جنرل رپورٹر ) ذیابیطس کے مریضوں کو رمضان میں سحری و افطاری کے دوران مناسب احتیاطی تدابیر ضرور اختیار کرنی چاہئیں اور دیر سے ہضم ہونے والی غذاؤں کا سحری میں استعمال عمل میں لائیں جبکہ عام حالات کے بر عکس ذیابیطس کے مریض سحری میں کم تلا ہوا پراٹھا اور انڈے کی زردی استعمال کر سکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار لاہور جنرل ہسپتال کے پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر طاہر صدیق، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد مقصود، ڈاکٹر لیلیٰ شفیق ،ڈاکٹر شاہد میو اور ڈاکٹر رانا محمدشفیق نے ماہ صیام کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔
تازہ ترین