• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسکہ ضمنی انتخاب میں کامیابی پرمسلم لیگ ن کے کارکنوں کا جشن

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈسکہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کی کامیابی پردیگرشہروں کی طرح ملتان میں بھی کارکنوں نے بھرپور جشن منایا، مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ،ڈھول کی تھاپ پر کارکنوں نے بھنگڑے بھی ڈالے۔مسلم لیگ ن کے رہنما عثمان خان بابر اور چیئرمین ملک اعجاز رجوانہ کی جانب سے بھی مٹھائی تقسیم کی گئی ، اس موقع پر رفیق کریمی،کشف خان ملیزئی، نمیر علی،ملک حماد رجوانہ، عماد نعیم، ملک خضر، ملک احسن رجوانہ، احمد جٹ، دانش سلیم، اللہ دتہ ودیگر شریک تھے۔
تازہ ترین