• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ وحید کاظمی کادرہ آدم خیل میں 16مزدوروں کی نعشیں برآمد ہونے پر دکھ کا اظہار

پشاور (جنگ نیوز)مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ وحید کاظمی نے کوہاٹ کے سب ڈویژن درہِ آدم خیل میں اجتماعی قبر سے دس سال قبل لاپتہ ہونے والے 16مزدوروں کی نعشیں برآمد ہونے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اہلیت اور کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔جمہوری ریاست میں 16 افراد کی گمشدگی کے بعد طویل عرصہ تک ان کا کوئی سراغ نہ ملنا ذمہ دار اداروں کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ لاپتہ افراد کو فوری طور پر عدالتوں کے سامنے پیش کیا جائے تاکہ سانحہ آدم خیل کے منظر عام پر آنے کے بعد اہل خانہ کی تشویش اور اضطراب کا خاتمہ ہو سکے۔
تازہ ترین