• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ دنوں عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہونے والے بالی ووڈ اداکار اکشے کمار وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے۔

اس حوالے سے بالی ووڈ پروڈیوسر اور سابقہ اداکارہ ٹوئنکل کھنّہ نے اپنے شوہر اکشے کمار کے مداحوں کے لیے انسٹاگرام پر ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی۔


ٹوئنکل کھنّہ نے اپنی اور اکشے کمار کی ایک گرافکس تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں وہ دونوں ایک ساتھ اپنے گھر میں موجود ہیں۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ’دوبارہ اُن کے ساتھ رہ کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔‘

بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ AllisWell کا بھی استعمال کیا جس کا مطلب ہے کہ سب ٹھیک ہے۔

ٹوئنکل کھنّہ کے کیپشن سے یہ بات واضح ہے کہ اکشے کمار نے کورونا وائرس کو شکست دے کر اسپتال سے ڈسچارج ہوکر واپس گھر آگئے ہیں۔

اکشے کمار کی مکمل صحتیابی پر ناصرف اُن کے اہلخانہ خوش ہیں بلکہ مداح بھی نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اکشے کمار نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا تھا کہ اُن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد اُنہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔‘

اکشے کمارے نے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’جو لوگ حالیہ دنوں میں مجھ سے رابطے میں تھے وہ لازمی اپنا کورونا ٹیسٹ کروائیں اور اپنا خیال رکھیں۔‘

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بالی ووڈ کے کئی فنکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں عالیہ بھٹ، عامر خان، رنیبر کپور، فاطمہ ثنا شیخ، سنی دیول، امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن، کارتک آریان، بپی لہری اور رنگاناتھ مدھاون سمیت دیگر شامل ہیں۔

تازہ ترین