• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کی طرف سے ہائی رسک ممالک میں شامل کرنے پر پاکستان کا ردعمل


برطانیہ کی طرف سے پاکستان کو ہائی رسک ممالک میں شامل کرنے پر پاکستان نے ردعمل  دے دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کے قریب ہے،27 میں سے 24 نکات پر عملدرآمد اس کا ثبوت ہے۔

 ترجمان دفترخارجہ  کا کہنا ہے کہ عملدرآمد اینٹی منی لانڈرنگ، اینٹی ٹیرر فنانسنگ میں پاکستان کے عزم کا ثبوت ہے۔

 دفترخارجہ  کا کہنا ہے کہ امید ہےحقائق کی روشنی میں برطانیہ اپنی ریگولیشنز کا دوبارہ جائزہ لے گا، امید ہے برطانیہ سیاسی بنیادوں پر اور غلط اقدامات سے اجتناب کرے گا۔

 دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ (ہائی رسک) ترمیمی ریگولیشنز 2021 کا جائزہ لیا ہے، برطانیہ کا اس بارے میں پاکستان سے متعلق تخمینہ حقائق پر مبنی نہیں ہے۔

 ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نےاینٹی منی لانڈرنگ اور کاؤنٹر ٹیرر فنانسنگ کے بھرپور اقدامات کیے ہیں۔

تازہ ترین