• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشترکا مفادات کونسل نے مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کی منظوری دے دی


مشترکا مفادات کونسل نے مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا۔ جس میں چاروں وزرائے اعلیٰ اور ممبران وفاقی وزراء شریک ہوئے۔

اجلاس میں مردم شماری کے حتمی نتائج جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ آج اکثریتی رائے سے مردم شماری کے نتائج کو منظور کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مردم شماری کے بنیادی فریم ورک پر 6 سے 8 ہفتوں میں کام مکمل ہوجائے گا، ستمبر یا اکتوبر میں نئی مردم شماری کا عمل شروع ہوجائے گا۔

مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ نومبر 2017 کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 1 فیصد سیمپل کا دوبارہ آڈٹ کیا جائے، پھر فیصلہ ہوا کہ 1 فیصد سے بڑھا کر 5 فیصد کا آڈٹ کرلیا جائے۔

تازہ ترین