• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی ویکسینز کی اثر پذیری کیلئے خوراکوں میں اضافہ کرنا پڑ سکتا ہے، ڈاکٹر گاؤ فو

چینی ویکسینز کی افادیت کم ہونے سے متعلق خبروں پر چین کے ڈزیز کنٹرول سینٹر کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ چین کی کورونا ویکسینز کی افادیت بڑھانے کے لیے ویکسین کی مقدار یا خوراکوں میں اضافہ کرنا پڑ سکتا ہے۔

ڈاکٹر گاؤ فو نے چینی ویکسینز استعمال کرنے والے ساٹھ سے زائد ممالک کو مشورہ دیا ہے کہ ویکسین کی اثر پذیری بڑھانے کے لیے ویکسین کی خوراکوں کی مقدار بڑھائی جائے۔


خوراکوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے یا ویکسین کی خوراکوں کے درمیان وقفے کو کم کیا جائے۔

ڈاکٹر گاؤ فو کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں بنائی جانے والی ویکسینز کی افادیت میں وقت کے ساتھ تبدیلی آتی ہے۔

گذشتہ ماہ متحدہ عرب امارات میں پہلی دو خوراکوں کا اثر نہ ہونے پر کچھ افراد کو چینی ویکسین کی تیسری خوراک بھی دی گئی ہے۔

تازہ ترین